مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 352 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 352

حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ؓ آپ کا نام یعقوب علی اور والد کا نام محمد علی تھا۔آپ کو لدھیانہ کے محلہ جدید میں مشہور و معروف صوفی اور اہل اللہ حضرت منشی احمد جان صاحب مرحوم کے جوار میں رہنے کا موقع ملا۔آپ کےآباء کا تعلق حضرت مسیح موعود ؑ کے آباء سے پرانا تھا چنانچہ نومبر ۱۸۷۵ء میں جبآپ کی پیدائش ہوئی تو جنگی شاہ ایک مجذوب نے قادیان ہی میں آپ کے والد صاحب کو یہ خبر سنائی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ تیرا یہ بیٹا قادیان میں رہے گا اور ایک اہل اللہ کے ساتھ اس کا تعلق ہو گا چنانچہ خدا تعالیٰ نے وہ موقع آپ کو دیا کہ آپ قادیان میں رہے اور اس مامور و مرسل کے فدائیان میں شامل ہوئے۔آپ نومبر ۱۸۸۱ء میں ایک دیہاتی مدرسہ میں داخل ہوئے اور ۱۸۹۳ء میں انٹرنس پاس کر کے تعلیمی سلسلہ کو ختم کیا۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن سے پاس ہوتے رہے۔زمانہ طالب علمی میں ہی آپ کو عیسائیوں اور آریہ صاحبان سے مناظروں کا شوق پیدا ہوا اور اسی زمانہ میں ہی آپ کو جالندھر کے اخبار آفتاب ہند میں کبھی کبھی مضمون لکھنے کا موقع ملا۔آپ کو ۱۸۸۹ء میں شیخ اللہ دیا صاحب واعظ انجمن حمایت اسلام کے ذریعہ پہلی مرتبہ حضرت مسیح موعود ؑ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔شیخ صاحب نے آپ کے سنسکرت پڑھنے کا ذکر کیا جس کو سن کر حضرت ؑ بہت خوش ہوئے اور ہر قسم کی مدد کرنے کا وعدہ فرمایا۔فروری ۱۸۹۲ء میں جب حضرت مسیح موعود ؑ لاہور تشریف لے گئے تو آپ نے بیعت کر لی اور لاہور کے تمام حالات کو آنکھ سے دیکھا اور بعض جگہ نہایت جرأت کے ساتھ آپ ؑ کے سلسلہ کی تبلیغ کی اور ماریں کھائیں۔آپ نے اخبار نویسی کا مستقل کام ریاض ہند اخبار امرتسر کے مکرر اجراء سے شروع کیا۔اس کے علاوہ مختلف اخبارات کی ایڈیٹری بھی کی۔سلسلہ کی ضروریات کے اعلان اور اظہار کے لئے اور اس پر جو اعتراضات پولیٹیکل اور مذہبی پہلو سے کئے جاتے تھے۔ان کے جوابات کے لئے ایک اخبار کی ضرورت محسوس ہوئی۔چنانچہ اکتوبر ۱۸۹۷ء میں امرتسر سے اخبار الحکم جاری کیا گیا جو جنوری ۱۸۹۸ء میں قادیان آگیا۔الحکم کے ذریعہ حضرت مسیح موعود ؑ کی تقریروں، تحریروں اور خطوط کو شائع کیا جانے لگا۔اس کے علاوہ بزرگان سلسلہ کے خطبے، مواعیظ لیکچر اور