مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 350 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 350

ایک شخص سید یعقوب شاہ کے ملک حیات و نبیر بتاریخ ۴ شھر محرم الحرام ۱۳۲۵ھ نے چند کتب کے لئے فارسی میں رقعہ لکھ کر درخواست کی۔حضور نے جواباً تحریر فرمایا۔مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چند کتب کہ برائے خود مفید بیند از سید مہدی حسین صاحب محافظ کتب بگیرند و ہمیں رقعہ من اوشان را بنمایند۔٭ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ترجمہ از ناشر جو کتابیں کہ اپنے لئے مفید دیکھتے ہو سید مہدی حسین صاحب محافظ کتب سے لے لو اور یہی میرا رقعہ ان کو دکھا دیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ رجسٹر روایات صحابہ (غیرمطبوعہ)نمبر ۱۱ صفحہ ۱۸۹