مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 304 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 304

حضرت اقدس علیہ السلام کا جواب جو شخص صریح گالیاں دینے والا کافر کہنے والا اور سخت مکذب ہے اس کا جنازہ تو کسی طرح درست نہیں۔مگر جس شخص کا حال مشتبہ ہے گویا منافقوں کے رنگ میں ہے اس کے لئے کچھ ظاہراً حرج نہیں کیونکہ جنازہ صرف دعا ہے اور انقطاع بہرحال بہتر ہے۔مرزا غلام احمد --------------------- استفسار بابت قصر نماز بحضور جناب مسیح موعود و مہدی معہود امام زمان سلمہُ اللہ الرحمن جناب عالی! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں دارالامان سے روانہ ہو کر اپنے سسرال میں بمعہ عیال و اطفال چلا گیا تھا۔وہاں میرا ارادہ آٹھ یوم قیام کرنے کا تھا۔میں نے یہ مسئلہ سنا ہوا تھا کہ پندرہ یوم تک اگر قیام ہو تو نماز کو قصر کرنا چاہئے۔جب میں نے اور میری بیوی نے وہاں جا کر قصر نماز کیا تو میری سالی نے جو کہ حضور کی خادمہ ہے، روکا۔میں نے کہا کہ میں نے یہ مسئلہ حضرت صاحب کے کسی مخلص مولوی مرید سے سنا ہوا ہے۔اس میری سالی نے حضرت حکیم الامت جناب مولانا حکیم نور الدین صاحب کی خدمت میں اس قصر نماز کی نسبت خط لکھا جہاں سے حضرت مولوی صاحب موصوف نے تحریر فرمایا کہ اگر چار یوم تک قیام کا ارادہ ہو تو ہی قصر پڑھنی چاہئے۔تردّدکی حالت میں بیس یوم تک قصر کر لو۔اب حضور عالی! مجھ کو بہت فکر پڑ گئی ہے۔آٹھ یوم تک میں نے برابر قصر کیا ہے۔اب میں اس قصور کا کیا علاج کروں۔حضور اپنے دست مبارک سے تحریر فرماویں۔اوّل۔کیا میں نے قصر کرنے میں غلطی کی ہے؟ اگر غلطی کی ہے تو اس کا اب کیا علاج