مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 297 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 297

اس کے چند روز بعد میں نے حضرت مسیح موعود ؑ کو ان کے ارشاد کے ماتحت نسخہ کے لئے یاد دلایا تو پھر مندرجہ ذیل دوسرا خط حضرت نے مہربانی فرما کر مجھے بھیجا۔مگر کچھ غلطی پہلی طبع کے وقت کاتب سے ہو گئی تھی۔اب درستی کی جاتی ہے۔مکتوب نمبر۲ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ دوائی میرے تجربہ کی رو سے یہ ہے کہ ایک حصہ مشک خالص مثلاً ۶ماشہ نریسی خالص ۳ ماشہ۔فولاد قلمی ۳ ماشہ۔یہ دوا خوب پیس کر باہم ملا کر دو دو رتی کی گولیاں بنا لیں اور ہر روز شام کے وقت ایک گولی کھا لیا کریں۔(عورت کھائے۔ناقل) فکر اور غم سے جہاں تک ممکن ہو۔اپنے تئیں بچائیں کہ اس کا دل پر اثر ہوتا ہے اور دل سے تمام اعضاء پر اور خدا تعالیٰ سے بھی نماز میں پنج وقت دعا کرتے رہیں۔خدا کے فضل سے کیا تعجب ہے کہ خدا لڑکی کی جگہ لڑکا دیدے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور میں انشاء اللہ تعالیٰ دعا کرتا رہو ں گا۔ہمیشہ یاد دلاتے رہیں۔٭ والسلام میرزا غلام احمد اس کے بعد اللہ کے فضل اور حضور ؑکی دعا سے میرے ہاں دو لڑکے پیدا ہوئے اور پھر دو لڑکیاں۔بڑا لڑکا تین چار سال کا ہو کر فوت ہو گیا۔باقی اولاد خدا کے فضل سے اب تک زندہ موجود ہے اور صاحبِ اولاد ہے۔الحمد للہ۔٭ الحکم جلد۴۲ نمبر۱ مورخہ ۱۴؍جنوری ۱۹۳۹ء صفحہ ۴