مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 204
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت مرشدنا و مہدینا امامنا و مسیحنــا السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حسب الحکم چرائِتہ کا پانی ہمراہ سفوف ست گلو وغیرہ اور عرق بید کا استعمال کرتا ہوں۔آج تین روز سے بخار نہیں ہے۔مگر موجودہ حالت: ضعف بہت ہے۔دل دھڑکتا ہے۔دل گھٹتا ہے۔پیشاب جلد جلد آتا ہے۔آج رات ۱۲ بجے سے ۵ بجے تک نیندنہیں آئی۔ریح فاسد بہت ہوتی ہے۔موجودہ خوراک : پھلکا شوربا، دُودھ نصف سیر صبح، نصف رات کو۔دُودھ ریح بدبودار پیدا کرتا ہے۔پاخانہ کھل کر نہیں آتا۔ہاتھ پائوں سرد رہتے ہیں۔دل بہت کمزور اور دھڑکتا ہے۔اس کے واسطے جو دوائی حکم کریں۔دُعا کے واسطے عاجزانہ التماس ہے۔حضورؑ کے خادم اور میرے دوست مولوی فضل الٰہی احمد آبادی نے بڑے الحاح کے ساتھ واسطے دُعا کے لِکھا ہے۔علیٰحدہ کاغذ پر بھی اُن کا نام ارسال ہے۔حسب الحکم اِذَا تَنَاجَیْتُمُ الرَّسُوْلَ مبلغ ایک روپیہ ارسال ہے اور امید ہے کہ قبول فرماویں گے۔مکتوب نمبر ۳۲ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عہٰ؍ (ایک روپیہ)واپس ہے۔دُعا ہر روز بلاناغہ آپ کے لئے کی جاتی ہے۔تسلّی رکھیں۔ضعف کے لئے کوئی تجویز کی جائے گی۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ