مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 95 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 95

مکتوب نمبر۲ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ محبیّ اخویم خان صاحب محمد انوار حسین خان صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر اور حال وفات فرزند عزیز آں محب سے اطلاع پا کر بہت غم اور اندوہ ہوا، اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔چونکہ ہم سب لوگ خدا تعالیٰ کی امانت اور ودیعت ہیں اس لئے صبر اور رضا برضائے الٰہی بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اجر بخشے اور اس کا عوض عطا کرے۔معلوم نہیں ہوا کہ اس لڑکے کی کیا عمر تھی… ایام… آزمائش ہیں کہ جلد جلد صحت عافیت عزیزوں سے مطلع فرماتے رہیں۔پہلے اس سے کم اتفاق گذرا ہے کہ بارش سے پہلے ہیضہ ظاہر ہوا ہو۔خدا جانے کوئی حاضر اسباب ہوں گے۔اس ملک میں اب تک اللہ تعالیٰ کے رحم اور کرم سے نام و نشان ہیضہ کا نہیں، نہ امرتسر میں، نہ لاہور میں ، نہ دہلی میں۔ابھی کوئی تازہ کتاب تالیف نہیں ہوئی۔گرمی بہت پڑتی رہی ہے۔اب انشاء اللہ یہ کام شروع ہو گا۔۱۶؍اگست ۹۶ء والسلام خاکسار مولوی صاحب اس وقت تشریف نہیں رکھتے۔غلام احمد نوٹ: یہ مکتوبات حضرت حکیم مولوی انوار حسین خان صاحبؓ کے پوتے مکرم سہیل احمد خان صاحب ابن مکرم عبد الکریم خان صاحب کراچی حال کینیڈا سے مہیاّ ہوئے ہیں ، فَجَزَاہُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَائِ اصل مکتوب ان ہی کے پاس محفوظ ہیں۔مکتوب میں جہاں الفاظ کی سمجھ نہیں آئی وہاں نقطے ڈال دیے گئے ہیں۔(ناشر)