مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 73

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ (۱) عریضہ بیعت مولوی سید بشارت احمد ایڈووکیٹ و امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد دکن و ہمشیرہ صاحبہ موصوفہ سے متعلق نوٹ (۲) معہ اصل خط حضرت میر محمد سعید صاحبؓ (۳) اصل خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ و امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد دکن (سابق نام میر بشارت علی صاحب) کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ تحریر اصلی معہ دیگر عریضہ کے موجود تھے جو ان سے حاصل کر کے مکتوبات احمدیہ جلد ہفتم ہذا میں شائع کئے جا رہے ہیں۔اصل تحریر سے پہلے خود مولوی صاحب موصوف کے نوٹ درج ہیں۔۷؍ستمبر ۱۹۵۴ء (محمد اسماعیل فاضل وکیل ہائی کورٹ یادگیر) عریضہ بیعت کے متعلق نوٹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ’’میں میر بشارت علی خاں ہاشمی ولد میر احمد علی خاں صاحب منصب دار علاقہ حضور نظام میر محبوب علی خاں شاہ وقت ریاست حیدر آباد دکن ہوں۔مدت سے یہ آرزو تھی کہ اعلیٰ حضرت حضور اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود حضرت اقدس و اعلیٰ مرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیان سے جو کہ برحق مسیح تھے جن کے لئے تیرہ سَو سال سے انتظار تھا شرف قدم بوسی حاصل کروں لیکن بوجوہات عسرت و امور خانگی حضور کی دیدار و قدم بوسی سے محروم رہا۔واقعہ یہ … ہے کہ میر محمد سعید صاحب احمدی کشمیری جو کہ میرے استاد اور بزرگ تھے وہ ماہ مئی ۱۹۰۸ء میں حضور اقدس کی خدمت میں جب کہ آپ دارالسلطنت لاہور میں بغرض تبدیل آب و ہوا معہ اُمّ المؤمنین رونق افروز تھے جانے کا مقصد