مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 569 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 569

دیںکہ اگر وہ اس مدت تک سچی توبہ کر کے اپنی تبدیلی کرے تو بہتر ہے ورنہ اس کے اس شور اور سرکشی سے سمجھا جائے گا کہ وہ خود طلاق مانگتی ہے تو اس صورت میں تمہارا اختیار ہو گا کہ اس کو طلاق دے دیں۔اور بہتر ہے کہ یہی مضمون کسی اخبار میں چھپوا دیا جائے۔کیونکہ اب یہ معاملہ پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔اس سے اس کے دل پر رعب پیدا ہو گا۔اور یہ بہت قرین مصلحت ہے کہ اس مقرر کردہ مدت میں نہ اس کے گھر سے کھانا کھایا جائے اور نہ وہاں سونا ہو گا۔اور یہ بھی شرط لکھ دیں کہ وہ بلاتوقف اپنے بھائی اور ماں کو رخصت کر دے۔ورنہ نافرمان متصوّر ہو گی۔پھر اس قدر کوشش کے بعد اگر باز نہ آوے تو اس کو طلاق دے دیں تا اس کے شر سے نجات ہو۔٭ والسلام مرزا غلام احمد ٭ الحکم نمبر ۶جلد۱۰ مورخہ ۱۷؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۲