مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 537 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 537

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بحضور فیض گنجور حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ و السلام السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضور کی کل تقریر سن کر میں نے پختہ عہد کیا ہے کہ میں آئندہ دنیا کے واسطے ہرگز نہیں پڑھوں گا۔بلکہ آج سے میں اپنی زندگی کو دین کے واسطے وقف کرتا ہوں اور حضور کے منشاء کے مطابق دینی تعلیم اور صرف انگریزی زبان اور سنسکرت پڑھوں گااور اس کے بعد اگر زندگی نے وفا کی تو محض لِلّٰہدین کی خدمت میں زندگی بسر کروں گا۔پر چونکہ انسان کمزور ہے اور پھر بچپن اور بھیکمزور کرتا ہے۔لہٰذااس تحریر کے ذریعہ میں حضور سے اس عہد اور ارادہ پر قائم رہنے اور اس کی توفیق ملنے کے لئے دعا کی استدعاکرتا ہوں۔حضور کا غلام ۲۷؍دسمبر۱۹۰۵ء خاکسار غلام حسین ولد میاں محمد یوسف اپیل نویس مردان پشاور طالب علم جماعت فورتھ ہائی مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں مطلع ہوا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔خدا تعالیٰ اس راہ میں برکت دے اور اخیر تک اس راہ پر استقامت بخشے آمین۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اپنا یہ ارادہ پرچہ الحکم و بدر میں شائع کرا دیں اور خدا سے ارادہ پر قائم رہنے کے لئے دعا کرتے رہیں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد ٭ الحکم نمبر۳ جلد ۱۰ مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳