مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 519
مکتوب نمبر ۸۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بارادہ خود کسی طرف حرکت نہ کریں۔مشیت الٰہی پر چھوڑ دیں۔لیکن اگر دل میں بہت اضطراب پیدا ہو جاوے تو تب اختیار ہے کہ آپ ہی سلسلہ جنبانی کریں۔کیونکہ اضطراب منجانب اللہ ہوتی ہے۔اور آپ کو معلوم ہوگا کہ دعا میں مجھے فرق نہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ انجام بہتر ہو گا۔روغن زرد و پان پہنچ گئے ہیں۔پیسے انشاء اللہ کل بوٹے خان صاحب کے پاس بھیج دیئے جائیں گے اور خادم کی اشد ضرورت ہے۔لیکن آپ اوّل بخوبی معلوم کر لیں کہ وہ نیک چلن اورنیک بخت ہے اور محنتی ہے اور پھر تنخواہ بھی بکفایت ہو۔اس کے حال سے مفصل اطلاع بخشیں۔پھر انشاء اللہ طلب کی جائے گی اور جب خادم آوے تو اس کے ہاتھ بھی پان ارسال فرماویں۔والسلام ۲؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۹۰ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ تعالیٰ۔بعدا لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت ہوئی روغن زرد اورپان پہنچ چکے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ میرا خط نہیں پہنچا۔آپ کی نسبت وہی تجویز میرے نزدیک بھی مناسب ہے جو آپ نے لکھی ہے۔میں آپ کے لئے اور چوہدری محمد بخش صاحب کیلئے دعا کرتا ہوں۔اللہ جلّشانہٗ جلد شفا بخشے۔اس جگہ مینہ روز برستا ہے، شاذو نادر کوئی دن خالی