مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 41

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جواب مکتوب نمبر۶ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں نے آج بھی محمد عالم کے لیے دعا کی ہے اور پہلے بھی کرتا رہا ہوں۔ان کو اطلاع دے دیں اور یہ کتاب تذکرۃ الشہادتین حکیم صاحب سے لے کر اُن کو بھیج دیں اور لکھ دیں کہ اس کار تبلیغ میں بہت سرگرم رہیں کہ اس سے بہتر اور کوئی طریق قرب الٰہی کا نہیں۔٭ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۷ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُ ہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی نَبِیِّہِ الْکَرِیْمِ محبیّ مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلّمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت مدید کے بعد آپ کا محبت نامہ کل کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔خدا تعالیٰ آپ کو ہموم غموم سے نجات بخشے۔اہل حق کو اوائل میں تکلیفیں پہنچتی ہیں مگر آخر اُن تکالیف سے نجات پاتے ہیں۔اب آپ ایک تجرد کی حالت میں ہیں۔اگر اس عاجز کے پاس ہی آبیٹھیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس طرح خدا تعالیٰ آپ کی ضرورت کا متکفّل ہوجائے گا۔وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔مومن کی نظر خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر ہوتی ہے نہ اسباب پر۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے بھی یہی بات زبانی کہی تھی۔عمر ناپائیدار اور کارِدنیا ہمہ ہیچ۔حقیقت یہ ہے کہ اس عمر کے ہم سب لوگ موت کے کنارے بیٹھے ہیں۔اور آسمانی آسماں ہر یک کو اپنے وقت پر پہنچے گی۔اس