مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 437
حضرت منشی عبد الرحمن صاحب کلرکؓ جناب منشی عبد الرحمن صاحب ساکن گجرات، جناب شیخ رحمت اللہ صاحب ؓ کے بھائی تھے۔آپ کی بیعت ۱۷۶ نمبر پر رجسٹر بیعت میں درج ہے۔حضرت منشی صاحب اندرون موچی دروازہ لاہور میں رہتے تھے۔پہلے ریلوے میں کلرک تھے پھر بسلسلہ روزگار افریقہ چلے گئے تھے۔آپ کو جماعت احمدیہ کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء میں شمولیت کی توفیق ملی جس میں ۷۵افراد شامل ہوئے۔’’آسمانی فیصلہ‘‘ میں حضور نے آپ کا نام منشی عبد الرحمن صاحب کلارک لوکو آفس لاہور لکھا ہے۔تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں حضرت اقدس ؑ نے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پرُامن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر کیا ہے۔خلافت ثانیہ کی بیعت نہ کی اور نظام خلافت سے غیرمبائعین میں شامل ہو گئے۔خلافت ثانیہ کی ابتداء میں وفات پائی۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۲۵۳، ۲۵۴