مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 416
گیا۔دل توڑنے والے واقعہ نے مجھ کو عجیب دردوغم میں ڈالا۔میں نے اس عزیز مرحوم کے لئے دل وجان سے دعا کی ہے۔اور آپ کے لئے بھی دُعا کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے فضل وکرم سے صبر عطا فرماوے۔اس سے سخت تر صدمہ دُنیا میں نہیں۔کہ باپ اپنے پیارے اور جوان لڑکے کو اپنے ہاتھ سے دفن کرے۔… آپ کے دل کوتھام لے اور اس رنج کے بعد اپنے فضل سے کوئی بڑی خوشی پہنچا دے۔آمین ثم آمین۔ہمیشہ اپنی خیروعافیت سے مجھے مطلع ومسرورالوقت فرماتے رہیں۔۴؍ فروری ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از سیالکوٹ مکان میر حکیم حسام الدین صاحب رئیس