مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 409

مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ درحقیقت مجھے بھی ان کے فوت ہونے سے بہت صدمہ ہوا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ایسا نیک بخت، مخلص اور عالی ہمت جوان ہم سے جدا ہو گیا۔ہزاروں میں سے کوئی اس کی مانند ہو گا لیکن تقدیر الٰہی سے کیا چارہ ہے۔اگر کوئی مصیبت ایسی ہوتی جو پہلے مجھے خبر ہوتی تو میں دعا کرتا مگر یہ ناگہانی امر ہے۔چاہئے کہ تمام عزیز خدا تعالیٰ کے فعل پر صبر کریں کہ صبر کا بہت اجر ہے اورآپ کو اجازت ہے کہ آپ چلے جاویں۔٭ فروری ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ٭ البدر نمبر۶ جلد۳ مورخہ ۸؍فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۴،۵