مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 183

مکتوب نمبر۱۰ژ بِسْمِ اللّٰہِ عزیزی محبیّ اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز ایک ہفتہ سے فیروز پور چھائونی میں ہے۔چھ سات روز کے بعد قادیان میں جائوں گا۔میاں محمد یوسف ابھی میرے پاس نہیںآئے۔غالباً قادیان میں گئے ہوں گے۔۲۸؍نومبر۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان حامد علی السلام علیکم ورحمۃ اللہ از محمد سعید السلام علیکم مکتوب نمبر۱۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ مخلصی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز علیل رہا ہے اس لئے خط نہیں لکھ سکا۔اب بھی کسی قدر علالت طبع باقی ہے۔غلبہ ریزش اور کھانسی ہے۔آپ کا ہدیہ مرسلہ پارچات یعنی سیاہ چوغہ ، ابرہ لحاف ، کھیس پہنچ گیا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔یک یک یک