مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 49

مکتوبات احمد ۴۹ جلد سوم حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رضی اللہ تعالی عنہ رئیس حاجی پور کے نام تعارفی نوٹ حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب دو قالب و یک جان تھے حضرت منشی صاحب کے بزرگوار حاجی ولی اللہ صاحب براہین کے خریدار تھے اور ان ایام میں خوش عقیدت بھی تھے۔ان کی کتاب براہین احمدیہ نے حضرت ظفر المظفر ( حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ ، منشی ظفر احمد صاحب کو اسی نام سے عام گفتگو میں پکارا کرتے تھے ) کو کھینچا اور پھر یہ دونوں بزرگ حضرت اقدس میں ہو کر ایک ہی باپ کے توام بیٹے ہو گئے۔حاجی پوران ہی حاجی صاحب کا آباد کیا ہوا گاؤں تھا۔جہاں کے رئیس منشی صاحب مغفور تھے۔( عرفانی کبیر )