مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 539
مکتوبات احمد ۳۹۹ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آنمکرم کا عنایت نامہ پہنچا۔الآخر میں ان دنوں میں ضعیف اور علیل ہوں اور موت اپنا چہرہ دکھا رہی ہے پھر ایک قوم پیچھے بنانی ہے مگر عجیب حالت ہے کہ اس حالت میں بھی میں دعا سے غافل نہیں۔صبح دعا کرتا ہوں ، شام دعا کرتا ہوں، رات دعا کرتا ہوں اور ہمیشہ منظوری کی۔۔۔دیکھنا چاہتا ہوں۔امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کسی روز یہ دن دکھائے گا۔چونکہ اس وقت طبیعت میں بہت ہی ضعف ہے اس لئے زیادہ نہیں لکھ سکتا۔و السلام ہیں خاکسار غلام احمد بدر جلد ۱ انمبر ۲۲ مورخه ۲۲ فروری ۱۹۱۲ء صفحه ۲