مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 519 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 519

مکتوبات احمد ۳۷۹ جلد سوم اشارہ ہے لیکن دل نہیں مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو۔سواب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔میری طرف سے اپنے والد صاحب کو بھی عزا پر سی کا پیغام پہنچا دیں۔خدا تعالیٰ نے جو چاہا ہو گیا۔اب صبر و رضا درکار ہے رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ والسلام - نوٹ۔یہ حضرت مسیح موعود کا تعزیت نامہ ہے جو کہ مرحوم کی وفات کے بعد موصول ہوا۔اللہ تعالیٰ اسے غریق رحمت کرے۔(آمین ) مرزا یعقوب بیگ ڈلہوزی ۲۸/۷/۳۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر 1 نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مجی عزیزی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کے دو خط اور مبلغ ہیں روپے پہونچے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔ابھی مفتی صاحب کے پاس شاید آپ کا کوئی خط نہیں آیا جب آوے گا دیکھ لوں گا اور انشاء اللہ چھپ جائے گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے بہت خوشی ہوگی کہ پھر آپ کو رخصت کا موقعہ ملے گا اور خدا تعالیٰ ایسا کرے کہ آپ لا ہو ر آ جائیں۔آمین۔۲ / دسمبر ۱۹۰۵ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ المؤمنون : ١١٩