مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 488
مکتوبات احمد ۳۴۸ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۳ عزیزی مجی اخویم سید فضل شاہ صاحب و نشی کرم الہی صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مولوی محمد حسین صاحب نے پھر رجسٹر کرا کر خط بھیجا تھا اور ۲۱ را پریل تک جواب مانگا تھا اس لئے آپ کی طرف وہ خط روانہ کرتا ہوں۔آپ براہ مہربانی دو آدمی ساتھ لے کر اگر خلیفہ رجب الدین یہیں ہوں تو مناسب ہے ورنہ آپ دونوں میرا خط انہیں پہونچادیں اور رسید لے لیں اور مجھے بھیج دیں۔والسلام خاکسار غلام احمد از لودهیانه اقبال سنج