مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 286
مکتوبات احمد ۲۲۵ جلد سوم مکتوب نمبر ۵۱ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔آپ کو ضرور آنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ رخصت منظور ہو جاوے۔میں اس وقت علیل ہوں۔زیادہ نہیں لکھ سکا۔۱۵/فروری ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر ۵۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط پہنچا۔مقدمہ کی فتح آپ کو مبارک ہو۔اور اس جگہ آپ کی انتظار لگی ہوئی ہے ،ضرور آویں مگر ایک مہینہ سے رخصت کم نہ ہو۔اس سے پہلے بھی ایک خط روانہ کر چکا ہوں۔اب احتیاطاً دوسراخط لکھا گیا ہے۔باقی خیریت ہے۔۲۸ فروری ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ