مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 244
مکتوبات احمد ۱۸۳ جلد سوم منشی صاحب مرحوم کے مندرجہ بالا خط کے جواب میں حضور علیہ السلام نے انہی کے رقعہ کی پشت پر مندرجہ ذیل الفاظ تحریر فرمائے۔مکتوب نمبر ۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ بات تو میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ کوئی کام کیا جائے۔بغیر کام کے عیال والے کے اخراجات چل نہیں سکتے۔اسی غرض سے میں نے کہا تھا کہ عطاری ہے، کوئی موٹا کام جس کی ہر ایک کو حاجت ہوتی ہے شروع کیا جائے۔سو اگر قادیان میں اس کا کوئی انتظام نہیں بنتا تو اجازت ہے سیالکوٹ میں چلے جائیں۔شاید اللہ تعالیٰ وہاں کوئی تجویز بنا دے۔دل کی نزد یکی چاہیئے اگر بعد مکانی ہو تو کیا مضائقہ ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد