مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 217

مکتوبات احمد ۱۵۶ جلد سوم سکیں اسی کی طرف اشاره حدیث مَنْ لَّمْ يَعْرِفُ اِمَامَ زَمَانِهِ الخ کرتی ہے ہاں جس قدر آئمہ اربعہ رضی اللہ عنہم یا ان کے شاگردوں نے دین میں کوشش کی ہے حتی المقدور ان کوششوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ان بزرگوں کے اجتہادات کو نیک ظن کے ساتھ دیکھنا چاہئے۔ان کا شکر کرنا چاہئے اور تعظیم اور نیکی کے ساتھ ان کو یاد کرنا چاہئے اور ان کی عزت اور قبولیت کو رد نہیں کرنا چاہیئے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - فقط ☆ حمد الحکم نمبر ۳۵ جلد ۵ مور محه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۲