مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 210
مکتوبات احمد ۱۴۹ حضرت سید محمد عسکری رضی اللہ تعالی عنہ کے نام تعارفی نوٹ جلد سوم حضرت سید محمد عسکری رضی اللہ عنہ سلسلہ کے سابقین الاولین کی جماعت میں سے ایک نہایت مخلص اور وفادار بزرگ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ کے اخلاص و وفا کی وجہ سے آپ سے خاص محبت تھی۔سید صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے پاس آنے کی دعوت دے رہے تھے مگر آپ نے اس وقت ان کی دعوت کو دینی امور میں انہماک اور مصروفیت کی وجہ سے منظور نہ فرمایا۔یہ ایسے زمانے (۱۸۸۷ء) کا واقعہ ہے جب کہ ابھی آپ بیعت نہ لیتے تھے۔اس مکتوب میں حضور نے اپنی زندگی کا مقصد بیان کیا ہے۔احباب متعدد مرتبہ اس مکتوب کو پڑھیں جن سے انہیں حضرت اقدس کی سیرۃ مبارک کے مختلف پہلوؤں کا اندازہ ہوگا۔(عرفانی کبیر)