مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 14 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 14

مکتوبات احمد ۱۴ جلد سوم مکان میں حسب تجویز میر عباس علی صاحب قیام فرمایا تھا۔لودہانہ کے متعلق آپ کے بعض رؤیا اور کشوف بھی ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوئے۔ان کی تفصیل کی اس جگہ ضرورت نہیں اپنے موقع پر ان کا مناسب ذکر آئے گا۔سلسلہ مکتوبات میں جس کے شائع کرنے کی خاکسار کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے توفیق ملی۔پہلی جلد اور ہانہ ہی کے میر عباس علی صاحب کے نام کے مکتوبات ہیں۔میر صاحب کا معمول اور اعتقاد اس وقت اس حد تک تھا کہ وہ با وضو ہو کر ان مکتوبات کو پڑھتے اور ان کی نقل کرتے تھے۔میر صاحب کا مختصر تذکرہ میں جلد اول میں کر چکا ہوں۔یہ جلد اوّل نہایت بیش قیمت حقائق و معارف کی دنیا ہے۔چونکہ وہ قریباً ختم ہو چکی ہے دوسرے ایڈیشن کو اس موجودہ تقطیع ہی پر نہایت احتیاط سے شائع کر دیا جائے گا۔( انشاء اللہ ) اور اس میں مندرجہ پیشگوئیاں جو پوری ہو چکی ہیں ان کی تفصیل بھی دی جاوے گی۔بہر حال لود بانہ سلسلہ کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت اور امتیاز رکھتا ہے۔جیسے اوّلاً اسی شہر میں معاونین کی ابتدا ہوئی اسی شہر سے اول الکافرین کی ایک خطرناک جماعت بھی پیدا ہوئی اور انہوں نے اس سلسلہ کے مٹانے اور فنا کر دینے کے لئے اپنی تمام طاقتوں اور حیلوں کو استعمال کیا مگر وہ نامراد و نا کام رہے۔پھر اس زمانے میں یعنی حضرت امیر المؤمنین مصلح موعود کے عہد خلافت میں ان کی ذریت نے بڑے فرعونی دعاوی کے ساتھ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کے اعلان کئے اور خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ خلیفہ نے اعلان کیا کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کو نکلتے دیکھتا ہوں اور آخر وہی ہوا جو اس نے با علام الہی کہا تھا اور شیطان کو اس جنگ میں دوبارہ شکست ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلهِ۔اب میں بغیر کسی مزید تمہید و تصریح کے احباب لودہانہ کے نام متفرق خطوط کو جو اس وقت تک مجھے مل سکے ہیں، درج کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو دنیا کی ہدایت اور میری اس خدمت کو قبول فرمائے۔آمین (خاکسار عرفانی کبیر )