مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 144
مکتوبات احمد ۱۳۶ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مند و می مکرمی پیر صاحب مکتوب نمبر ۶۰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کے خطوط حضرت کی خدمت میں پہنچے۔حضرت دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل آپ پر ہوا اور مقدمہ کی مشکلات سے جلد مخلصی ہو کر آپ کو دارالامان میں واپس آنے کا موقع مل جائے۔فی الواقع یہ دوری اور مہجوری آپ کے واسطے بہت تکلیف کو سامنا۔جس شخص کی اتنی مدت سے قادیان میں رہائش مستقل ہو اُس کے واسطے تو اتنی مدت باہر رہنا نہایت مشکل بلکہ ایک ایک دن بمنزلہ سال کے ہو گا۔اچھا خدا کا فضل کرے اور آپ کو بخیریت فتح کے ساتھ واپس لائے۔۸رمتی ۱۹۰۷ء والسلام خادم محمد صادق عفی عنہ