مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 638 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 638

اس کی یہ تعبیر معلوم ہوتی ہے کہ یک دفعہ کوئی ایسے امور پید اہو جائیں۔جن سے حاکم کی آنکھیں کھل جائیں۔مجھے یاد ہے کہ جب میںنے بھینس بنائی ہے تو اس نشان کے ظاہر ہونے سے کہ خد اتعالیٰ نے ایک لکڑی یا ایک پتھر کوایک مفید حیوان بنا دیا جو دودھ دیتا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور یکدفعہ سجدہ میں گرا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں،رَبِّی الا علٰی رَبِّی الاعلٰی۔اور سجدہ میں گرنے کی بھی یہی تعبیر ہے کہ دشمن پر فتح ہے۔اس کی تائید میںکئی الہامات ہوئے ہیںایک یہ الہام ہے:۔اِنَّا تَجَالَدْنَا فَانْقَطَعَ الْعَدُوُّ وَاَسْبَابُہٗ۔۱؎ یعنی ہم نے دشمن کے ساتھ تلوار سے لڑائی کی۔پس دشمن ٹکرے ٹکڑے ہو گیا اور اس کے اسباب بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔آئندہ خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور اس خواب اور الہام کا مصداق کونسا امر ہے؟کیا آپ کو معلوم ہے کہ محمد بخش کے کہاں گھر ہیں؟ اور ذات کا کون ہے۔مجھے سرسری طور پر معلوم ہو اہے کہ ذات کا ہے اور گوجرانوالہ میں اس کے گھر ہیں اور معلوم ہو اہے کہ نظام الدین اس کے ایک شادی پر گوجرانوالہ میں گیا تھا اور تنبول دیا تھا۔اگر اس کا کچھ پتہ آپ کو معلوم ہو تو ضرور مطلع فرماویں۔والسلام ۵؍ فروری ۱۸۹۹ ء قادیان خاکسار غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر ۲۶۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔کل میں پٹھان کوٹ سے واپس آگیا۔۲۴؍ فروری ۱۸۹۹ء میرے بیان کے لئے اور فیصلہ کے لئے مقرر ہوئی ہے۔حالات بظاہر ابتر اور خراب معلوم ہوتے ہیں۔محمد حسین اور محمد بخش کے اظہارات تعلیم سے کامل کئے گئے ہیں۔مجھ پر محمد حسین نے بغاوت سرکار انگریزی اور قتل لیکھرام کا اپنے بیان میں الزام لگایا ہے۔محمد بخش نے لکھوایا ہے۔ان کی حالت بہت خطرناک ہے۔سرحدی