مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 624
مکتوب نمبر ۲۴۹ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خط پہنچا۔پڑھ کرچاک کر دیا گیا۔ڈلہوزی جانے کی تجویز ہنوز ملتوی ہے۔کیونکہ میرا چھوٹا لڑکا زحیر کی بیماری سے سخت بیمار ہو گیا۔کئی دن تو خطرناک حالت میںر ہا۔اب ذرا سا افاقہ معلوم ہوتا ہے مگر ہنوز قابلِ اعتبار نہیں۔اس حالت میںکسی طرح یہ سفر نہیں ہوسکتا۔اگر خدا چاہتا تو یہ عوارض اور موانع پیش نہ آتے۔ا ن میں کچھ حکمت ہو گی۔والسلام ۲۴؍ جون ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ