مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 53
سب دور کر دے گا۔اصل بات یہی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ راضی ہو تو انجام کار خلقت بصد ندامت خود راضی ہو جاتی ہے۔اس خط کو رجسٹری کرا کر اس غرض سے بھیجا جاتا ہے کہ آپ مکرّر اپنی صحت و عافیت سے بہت جلد اطلاع بخشیں اور نیز اپنی تشریف آوری کے بارہ میں جس وقت چاہیں اطلاع دے دیں، مگر پندرہ یا بیس روز پہلے اطلاع ہو۔والسلام ۴؍ جنوری ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد از قادیان