مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 572 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 572

مکتوب نمبر ۱۷۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے اشعار پڑھنے سے ہمیشہ دعا کی جاتی ہے کہ خدا وندکریم آپ کو حظِّ وافر اپنی محبت کا بخشے۔میں ان دنوں سخت بیمار رہا ہوں۔نہایت کمزور ہو گیا۔اس لئے طاقت زیادہ تحریر کی نہیں۔امید کہ بعد صحت انشاء اللہ مفصل خط لکھوں گا۔میر صاحب کسی قدر بیمار رہے ہیں اور اب بھی پورے تندرست نہیں۔اسی وجہ سے میر صاحب کا کوئی خط نہیں آیا ہوگا۔آپ تلاش رکھیں۔اگر شہد عمدہ مل سکے تو ضرور ساتھ لیتے آویں۔آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔اگر رخصت ملے تو ضرور تشریف لے آویں۔والسلام ۲۵؍ نومبر ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمدعفی عنہ پیراں دتا کی نسبت خیال رہے۔