مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 537 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 537

مکتوب نمبر ۱۱۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج چائے مرسلہ آنجناب پہنچ گئی ہے۔جزاکم اللّٰہ خیرا لجزاء واحسن الیکم فی الدنیا والعقبٰی۔اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔رسالہ اشعۃ القرآن کا انگریزی میں ترجمہ ہو رہا ہے۔دونوں رسالہ ایک ہی جگہ اکھٹے کر دئیے گئے ہیں۔ہمیشہ اپنی خیروعافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۷؍ فروری ۱۸۸۸ء خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر ۱۱۹ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔اس قحط الرجال اور قساوت قلبی کے زمانہ میں کہ جو ہر ایک فرد بشر پر ہوائے زہر ناک غفلت و سنگدلی کی طاری ہو رہی ہے۔اِلاَّمَاشَائَ اللّٰہ ایسے زمانہ میں خلوص دینی کے لئے زندہ دلی ازبس قابل شکر ہے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو بڑھاوے اوران کو دنیا اوردین میں زیادہ سے زیادہ برکت دے۔آمین ثم آمین۔بلٹی جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔وہ میری دانست میں لفافہ میں ڈال کر اس جگہ قادیان میں بھیج دی جاوے۔تو بلاتوقف کوئی شخص یہاں سے جا کر لے آوے گا۔کیونکہ آخر اس جگہ سے کوئی آدمی بھیجنا ضروری ہوگا۔ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔اگر چاہیں محرر تھانہ کے نام بلٹی بھیج دیں۔مگر اس صورت میں بہت دیر کے بعد اسباب ملتا ہے۔بلکہ چوکیداروں وغیرہ کی