مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 533 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 533

مکتوب نمبر ۱۱۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔سندرداس کی علالت طبع کی طرف مجھے بہت خیال ہے۔اللہ تعالیٰ اس کوتندرستی بخشے۔اگر قضاء مبرم نہیں ہے تو مخلصانہ دعا کا اثر ظہور پذیر ہو گا۔آپ کی ملاقات کو بھی بہت دیر ہو گئی ہے۔کسی فرصت کے وقت آپ کی ملاقات بھی ہو توبہتر ہے اوراللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور اسی کو ہر ایک بات میں مقدم سمجھیں۔والسلام ۱۴؍ دسمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمداز قادیان معلوم نہیں کہ میاں فتح خاں کے آنے کے لئے آپ نے کوئی بندوبست کیا یا نہیں۔وہ آج ۱۴؍ دسمبر ۱۸۸۷ء کو روانہ ہوں گے۔والسلام مکتوب نمبر ۱۱۳ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا لڑکا بشیر احمد سخت بیمار ہے۔کھانسی و تپ وغیرہ خطرناک عوارض ہیں۔آپ جس طرح ہوسکیدو آنے کے پان بہت جلد بھیج دیویں کہ کھانسی کے لئے ایک دوا اس میں دی جاتی ہے۔والسلام ۱۶؍ دسمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمدا زقادیان