مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 520 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 520

جاتا ہے۔سو یہی وجہ توقف خرید کاغذ ہے۔جب کچھ تخفیف بارش ہولے تب خرید کاغذ کے لئے کوئی اپنا معتبر بھیجا جائے۔کاپی روانہ کردی گئی ہے۔والسلام ۵؍ ستمبر ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۹۱ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی اخویم۔بعد السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ۔خادمہ کے لئے جو کچھ فتح خان صاحب نے شرطیں لکھی ہیں ان کی تو کچھ ضرورت نہیں۔صرف نیک بخت اور ہوشیار اور بچہ کے رکھنے کے لائق ہو۔یہ بات ضرور ہے کہ تنخواہ بہت رعایت سے ہو۔گھر میں تین عورتیں خدمت کرنے والی تو اسی جگہ موجود ہیں۔جن میں سے کسی کو تنخواہ نہیں دی جاتی۔اگر یہ عورت تنخواہ دار آئی اور تنخواہ بھی دوروپے تو ان کو بھی خراب کرے گی۔تو اس کانتیجہ اچھا نہ ہو گا۔اس ایام قحط میں صرف روٹی ،کپڑا ایک شریف عورت کے لئے از بس غنیمت ہے۔جو تین روپے ماہواری بیٹھ جاتا ہے۔سو اگر ایسی عورت مل سکے تو اس کو روانہ فرماویں۔بخدمت چوہدری محمد بخش صاحب سلام مسنون۔دعا کی گئی۔۶؍ستمبر ۱۸۸۷ء مکتوب نمبر ۹۲ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ تعالیٰ۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حسب تحریر آپ کی آپ کے دوست کے لئے بھی دعا کی گئی۔بشیر کے لئے خادمہ کی از بس ضرورت ہے۔خد اتعالیٰ کرے کہ آپ کو کوئی نیک طینت خادمہ مل جاوے۔زیادہ تنخواہ کی تواب