مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 518

مکتوب نمبر ۸۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی۔السلام علیکم۔میں آپ کیلئے بہت دعا کرتا ہوں اورامید رکھتا ہوں کہ خداوند کریم آپ کے لئے وہی صورت مہیا کرے گا جو بہتر ہے۔جناب الٰہی پر پورا پورا حسن ظن اور توکل رکھیں۔روغن زرد جو تازہ اور عمدہ ہو کسی انتظام سے جلد تر روانہ فرماویں اور ساتھ اگر ممکن ہو دو آنے(۲؍)کے پان بھی بھیج دیں۔والسلام ۲۵؍ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۸۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مخدومی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔امید کہ روغن کے لئے آپ نے بہت تلاش کی ہوگی۔اس جگہ پان کی بھی اشد ضرورت ہے۔اگر کسی طرح بآسانی پہنچ سکیں تو یہ ثواب بھی آپ کو حاصل ہو جائے۔معلوم نہیں خادمہ ملی یا نہیں۔اس سے بھی اطلاع بخشیں اور نیز نئے انتظام یا پہلی صورت کے قائم رہنے سے مطلع فرما ویں۔والسلام ۳۰؍ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد