مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 508 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 508

مکتوب نمبر ۷۴ پوسٹ کارڈ مکرمی اخویم۔بعد السلام علیکم۔آم پہنچ گئے تھے۔اگر دوسری دفعہ ارادہ ارسال ہو تو دو امر کا لحاظ رکھیں۔ایک تو آم کسی قدر کچے ہوں دوسرے ایسے ہوں جن میں صوف نہ ہو اور جن کا شیرہ پتلا ہو۔میںنے سندر داس کی شفا اور نیز ہدایت کے لئے دعا کی ہے۔اطلاعاً لکھا گیا۔والسلام ۱۶؍ جولائی ۱۸۸۷ء خاکسار غلام احمد از قادیان