مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 480 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 480

مکتوب نمبر ۳۷ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مشفقی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔میر صاحب کی روانگی کے دوسرے روز کا تب آگیا ہے اور رسالہ سرمہ چشم آریہ جو صرف پندرہ یا بیس دن کا کام ہے چھپنا شروع ہوا ہے۔کیونکہ رسالہ سراج منیر چار ماہ میں چھپے گا اور یہ صرف چند روز کا کام ہے۔اس لئے اوّل اس سے فراغت کر لینا مناسب سمجھا گیا ہے۔روز کے روز کاپیاں روانہ ہوتی جاتی ہیں اور کام بفضلہ تعالیٰ ہو رہا ہے۔آپ کویہ عاجز دعا میں فراموش نہیں کرتا۔بہرحال فضلِ الٰہی کی امیدہے۔والسلام۔چوہدری صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔نوٹ۔اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں مگر قادیان کی مہر ۱۵؍ جون ۱۸۸۶ء اور جالندھر کی ۱۷؍ جون ۱۸۸۶ء کی ہے۔اس لئے ۱۵؍ جون ۱۸۸۶ء تاریخ روانگی ہے۔(عرفانی) مکتوب نمبر ۳۸ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مکرمی السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔انشاء اللہ القدیر، اگر زندگی رہی تو رسالہ سرمہ چشم آریہ رمضان مبارک کے اخیر تک چھپ جائے گا۔صرف درمیانی حرج یہ واقع ہو گیا ہے کہ شدت سے بارشیں ہو رہی ہیں۔چھپے ہوئے ورقے دیر کے بعد خشک ہوتے ہیں۔بہرحال ا مید کی جاتی ہے کہ رمضان کے گزرنے کے بعد جلد تر شائع ہو گا۔اس وقت ڈیڑھ سو جلد آپ کی خدمت میں روانہ کروں گا۔دعا آپ کے لئے کی جاتی ہے۔مگر یہ دشمن نفس جنگجو ہے اس کی بدیوں کے مقابلہ پر نیکیوں کے ساتھ حملہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ