مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 32
مکتوب نمبر ۲۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلّمہ تعالیٰ۔عنایت نامہ پہنچ کر باعث ممنونی ہوا مجھ کو آں مخدوم کے ہر ایک خط کے پہنچنے سے خوشی پہنچتی ہے کیونکہ میں جانتا ہوں خالص دوستوں کاوجود کبریت اَحمر سے عزیز تر ہے اور آپ کا دین کیلئے جذبہ اور ولولہ اور عالی ہمتی ایک فضل الٰہی ہے جس کو میں عظیم الشان فضل سمجھتا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ جلشانہٗ آپ سے اپنے دین میں پہلے درجہ کی خدمتیں لیوے۔حکیم فضل دین صاحب بھی بہت ہی عمدہ آدمی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے۔اگر ملاقات ہو تو آپ سلام مسنون پہنچا دیں۔خاکسار ۲۵؍ اپریل ۱۸۸۷ء غلام احمد