مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 353
مکتوب نمبر ۱۵ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھصاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘۔بذریعہ تار مرسلہ آنمکرم بخیرو عافیت پہنچا معلوم ہوا۔الحمدللّٰہ علی ذالک امید کہ حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں۔اس جگہ بفضلہ ربی خیریت ہے۔اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب و مولوی سلطان محمود صاحب و دیگر احباب السلام علیکم۔خاکسار ۲؍فروری ۱۸۹۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭…٭…٭ مکتوب نمبر ۱۶ مخدومی مکرمی اخویم سرا پا محبت و اخلاص حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اس وقت ۲۴؍ مارچ ۹۷ء میں مبلغ سوروپیہ بذریعہ تار مرسلہ آن مخدوم مجھ کو ملا۔خدا تعالیٰ آپ کو اس لِلّٰہی ہمدردی اور خدمت کے اپنے پاس سے اپنے لطف و احسان سے جزا بخشے اور اس دارالفتن میں تمام مکروہات سے بچاوے۔آمین ثم آمین۔امید ہے کہ لیکھرام پشاوری کے متعلق دونوں قسم کے دو ورقہ اور ورقہ اشتہار پہنچ گئے ہوں گے اور دو رسالہ لکھے جا رہے ہیں۔جس وقت تیار ہوں گے انشاء اللہ خدمت میں بھیج دئے جائیں گے۔تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم۔خاکسار ۲۵؍ مارچ ۱۸۹۷ء مرزا غلام احمد