مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 330

کے نام کے مکتوبات دوسری جلد میں اور عیسائی مذہب کے لیڈروں کے نام کے مکتوبات تیسری جلد میں شائع ہوچکے ہیں۔چوتھی جلد میں سلسلہ عالیہ کے تلخ ترین دشمن مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام کے مکتوبات ہیں۔یہ مکتوبات جمع ہو چکے ہیں اور جلد تر شائع ہو جائیں گے۔انشاء اللہ العزیز۔پانچویں جلد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلصین کی جلد ہے اس کے متعدد حصے ہوں گے۔چنانچہ یہ پہلا حصہ ہے۔حصہ دوم میں حضرت چودھری رستم علی صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے نام کے مکتوبات ہیں۔میں یہ بھی کوشش کر رہا ہوں کہ آئندہ جو مکتوبات طبع ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے ہی خط کے عکس میں شائع ہوں مگر یہ بہت محنت اور کوشش اور صرف کا کام ہے۔احباب نے میری حوصلہ افزائی کی اور اس کام میں میری مالی مدد کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعید نہیں کہ میں اس میں کامیاب ہو جائوں کیونکہ اصل مکتوبات میرے پاس موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی کی اوّل اور آخر حمد ہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ادنیٰ خدمت گزار خاکسار یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹرالحکم تراب منزل قادیان دارالامان الحکم آفس ۱۰؍ دسمبر ۱۹۱۸ء