مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 280
مکتوب نمبر۷۲ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔میں نے آپ کے تمام خطوط مرسلہ پڑھ لئے۔میرے نزدیک اب کفایت شعاری کے اصول کی رعایت رکھنا ضروریات سے ہے۔اس لئے اب جواب کافی ہے۔یعنی نسبت میر عنایت علی کہ چونکہ وقت پر وہ حاضر نہیں ہوسکے اس لئے بالفعل گنجائش نہیں اور آئندہ اگر گنجائش ہوئی تو اطلاع دے سکتے ہیں اور مرزا خدا بخش صاحب کے خواہرزادے چونکہ بباعث کمی استعداد تعلیم پانے کے لائق نہیں۔ان کو بہ توقف رخصت کرنا بہتر ہے۔ناحق کی زیر باری کی کیا ضرورت ہے اور افسوس کہ جس قدر آپ نے اپنے کاروبار میں تخفیف کی ہے۔ابھی وہ قابل تعریف نہیں۔شاید کسی وقت پھر نظر ثانی کریں تو اور تخفیف کی صورتیں پیدا ہو جائیں۔اور دعا تو کی جاتی ہے۔مگر وقت پر ظہور اثر موقوف ہوتا ہے۔خد اتعالیٰ تکالیف سے آپ کو نجات بخشے۔آمین۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ