مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 273 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 273

مکتوب نمبر۶۵ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سید عنایت علی صاحب کو اس نوکری کی پرواہ نہیں ہے۔ورنہ باوجود اس قدر بار بارلکھنے کے کیا باعث کہ جواب تک نہ دیا۔اس صورت میں آپ کو اختیار ہے جس کو چاہیں مقرر کر دیں۔اور یہ بھی آپ کی مہربانی تھی ورنہ نوکروں کے معاملہ میں بار بار کہنے کی کیا ضرورت تھی۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۶۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جب کہ وہ خود استعفاء بھیجتا ہے تو آپ حق ترحم ادا کرچکے۔اس صورت میں اس کی جگہ بھیج سکتے ہیں۔آپ پر کوئی اعتراض نہیں کہ آپ نے موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ انتظام کیا ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ