مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 266 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 266

مکتوب نمبر۵۸ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت تار کے نہ پہنچنے سے بہت تفکر اور تردّد ہوا۔خد اتعالیٰ خاص فضل کر کے شفاء بخشے۔اس جگہ دور بیٹھے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ اصل حالت کیا ہے۔اگر کوئی صورت ایسی ہو کہ عبدالرحمن کو ساتھ لے کر قادیان آجاویں۔تو روبرو دیکھنے سے دعا کے لئے ایک خاص جوش پیدا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ شفاء بخشے اوروہ آپ کے دل کا درد دُور کرے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۲۵؍ مارچ ۱۹۰۴ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان