مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 243 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 243

احباب قادیان آئیں گے اور بعض دینی مشورے بھی اسی دن پر موقوف رکھے گئے ہیں۔سو اگر آں محب آنہ سکیں جیسا کہ ظاہر ی علامات ہیں تو مناسب ہے کہ ایک ہفتہ کے لئے مرزا خد ابخش صاحب کو بھیج دیں تا ان مشوروں میں شامل ہو جائیں۔باقی سب خیریت ہے۔مرزا خدا بخش صاحب کے گھر میں سب خیریت ہے۔والسلام (۱۸؍اپریل ۱۸۹۹ء) راقم مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان