مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 228 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 228

مکتوب نمبر۳۰ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔آپ کی شفاء کے لیے نماز میں اور خارج نماز میں دعا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر امید ہے کہ شفاء عطا فرماوے۔آمین ثم آمین۔معلوم ہوتا ہے کہ چیچک خاص طور کے دانے ہوں گے جن میں تیزی نہیں ہوتی۔یہ خدا تعالیٰ کا رحم ہے کہ چیچک کے موذی سمّ سے بچایا ہے اور چیچک ہو یا خسرہ ہو دونوں طاعون کے قائم مقام ہوتے ہیں۔یعنی ان کے نکلنے سے طاعون کا مادہ نکل جاتا ہے اور اس کے بعد طاعون سے امن رہتا ہے۔امید ہے کہ آں محب ۵؍اگست ۱۸۹۸ء سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو ادائے شہادت کے لیے روانہ قادیان فرمائیں گے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲۶؍ جولائی ۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ