مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 218 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 218

میں اس شخص کے اصل حالات سے واقف نہیں کہ کس طبیعت اور چال چلن کا آدمی ہے۔ظاہراً یک دنیا دار پولیٹکل مَین ہے۔روحانیت سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِالصَّواب۔والسلام ۱۱؍ مئی ۱۸۹۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ نوٹ از مرتب: تاریخ یکم مئی ہے یا ۱۱؍ مئی۔حضورؑ بعض جگہ تاریخ کے ساتھ خط بشکل ؍ خط ڈالتے ہیں بعض جگہ نہیں۔اگر یہ خط سمجھا جائے تو یکم مئی ہے ورنہ ۱۱؍ مئی، ۵؍نومبر۹۸ء کے مکتوب میں یہ خط حضور نے نہیں کھینچا مگر مارچ ۱۸۹۶ء کے مکتوب کی تاریخ کے ساتھ کھینچا ہے۔اس مکتوب سے یہ تو ظاہر ہے کہ حسین کامی سفیر ترکی کے قادیان آنے کے بعد کاہے۔اس کی آمد کی معین تاریخ معلوم ہونے سے اس مکتوب کی تاریخ کی صحت کا علم ہو سکتا ہے۔حضور کے ایک اشتہار سے صرف اس قدر علم ہو سکا ہے کہ اس نے قادیان سے واپسی کے بعد شیعہ اخبار ناظم الہند لاہور بابت ۱۵؍ مئی ۱۸۹۷ء میں حضورؑ کی نسبت نامناسب باتیں شائع کی تھیں۔مزید معلوم ہوا کہ یہ ۱۱؍مئی ہے کیونکہ مئی میں حسین کامی لاہور آئے اور کئی روز کے بعد قادیان آئے۔