مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 149 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 149

کتاب براہین احمدیہ کا اب تک حصہ پنجم طبع نہیں ہوا ہے۔امید کہ خدائے تعالیٰ کے فضل سے جلد سامان طبع کا پیدا ہوجائے۔صرف کتاب کے چند نسخے باقی ہیں اور قیمت بطور پیشگی لی جاتی ہے اور بعد تکمیل طبع باقی حصّے انہیں کو ملیں گے جو اوّل خریدار ہوچکے ہیں۔قیمت کتاب سوروپیہ سے پچیس روپیہ تک حسبِ مقدرت ہے۔یعنی جس کو سو روپیہ کی توفیق ہے وہ سوروپیہ ادا کرے اور جس کو کم توفیق ہے وہ کم۔مگر بہرحال پچیس روپیہ سے کم نہ ہواور نادار کو مفت لِلّٰہِ ملتی ہے۔آپ جس صیغہ میں چاہیں لے سکتے ہیں اور چاہیں تو مفت بھیجی جائے۔والسلام احقر عباد اللہ غلام احمد ۷؍اگست ۱۸۸۹ء ازلودہانہ محلہ اقبال گنج مکان شہزادہ حیدر