مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 142
دعا کرتاہوں کہ اس جہان کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دارالسلام میں آپ کی ملاقات کی خوشی دکھاوے‘‘۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے ’’حجۃ اللہ‘‘ کے لقب سے نوازا۔آپ ۱۰؍ فروری ۱۹۴۵ء کو فوت ہوئے اور اب بہشتی مقبرہ میں آرام فرماتے ہیں۔آپ کے نام حضورؑ کے باسٹھ خطوط حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے مکتوباتِ احمدیہ جلدپنجم نمبر چہارم میں اور ایک جلد پنجم نمبر پنجم میں شائع فرمائے تھے اور ان سے آگے جو اڑتیس خطوط شامل کئے گئے ہیں وہ محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے درویش قادیان نے اصحاب احمد جلد ہفتم میں درج فرمائے تھے۔اصل خطوط حضرت نواب مبارکہ بیگم رضی اللہ عنہا کے پاس محفوظ تھے اور انہوں نے محترم ملک صلاح الدین صاحب کو اشاعت کے لئے دئے تھے۔