مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 139

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ عرض حال میں اپنی زندگی کایہ بھی ایک مقصد سمجھتا ہوںکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہر قسم کی پرانی تحریروںکو، جو کبھی شائع نہیں ہوئی ہیںیانایاب ہو چکی ہیں اورلوگوںکو خبر بھی نہیں ، جمع کروںاور جمع کر کے شائع کرتا رہوں۔اس سلسلہ میں اب تک بہت کچھ شائع ہو چکاہے اورابھی بہت کچھ باقی ہے۔میںخد اکا بہت شکر کرتا ہوں کہ مکتوبات احمدیہ کے سلسلہ میں پانچویں جلد( جو حضرت کے ان مکتوبات پر مشتمل ہے جو آپ نے اپنے دوستوں کو لکھے)کا چوتھا نمبر شائع کر رہا ہوں۔یہ مکاتیب نواب محمد علی خان صاحب قبلہ کے نام ہیں۔اور ممکن ہے کہ آپ کے نام کے اور خطوط بھی ہوں۔مگر مجھے جو مل سکے ہیں میں نے شائع کردئیے ہیں اور اگر اور مکتوبات میسر آئے تو وہ نمبر کے ضمیمہ کے طور پر شائع کر سکوں گا۔وباللہ التوفیق۔مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ افسوس ہے ابھی تک جماعت میں ایسے قدر دانوں کی تعداد بہت کم ہے۔جو اِن بیش قیمت موتیوں کی اصل قدر کریں۔بہرحال میں اپنا کام جس رفتار سے ممکن ہے کرتا رہوں گا۔جب تک خدا تعالیٰ توفیق دے۔تاہم دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس کام میں میرے مدد گار ہوں۔والسلام یکم فروری ۱۹۲۳ء خاکسار عرفانی کنج عافیت قادیان دارالامان