مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 119

حضرت عیسیٰ سے منکر رہے کہ اور معجزہ مانگتے رہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کبھی ان کو جواب نہ دیا کہ ابھی توکل میں نے تمہارا باپ زندہ کر کے دکھلایا تھا اور وہ گواہی دے چکا ہے کہ میں بباعث نہ ماننے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوزخ میںپڑا۔اگر یہ طریق معجز نمائی کا ہوتا تو پھر دنیا دنیا نہ رہتی اور ایمان ایمان نہ رہتا اور ماننے اور ایمان لانے سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوتا۔پس جب تک ڈاکٹر صاحب اصول ایمان کے مطابق درخواست نہ کریں۔میری نظر میں ایک قسم سے وہ دفع وقت کرتے ہیں۔والسلام ۱۲؍ اپریل ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد از لودہیانہ محلہ اقبال گنج مکتوب نمبر۷۹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز شاید کل یا پرسوں تک لاہور جائے پھر آپ کی خدمت میں جلد اطلاع دوں گا۔محمد بیگ کی نسبت آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ ایک خاص طور پر مہربانی سے بھری توجہ اس کی نسبت فرماویں کہ تا وہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد صحت یاب ہو جائے اور اس کو آپ تسلّی دیں کہ پورے طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اس کی نوکری کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔غرض اس پر مہربانی کی نظر فرماویں اور ہر طرح سے اس کی نیکی کا خیال رکھیں۔والسلام ۲۲؍ جون ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ