مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 579 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 579

یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سب کو رخصت کر دیا اور فرمایا کہ اب مجھ کو تمہاری حفاظت کی حاجت نہیں۔سو اسی طرح سمجھیں کہ ایک مرتبہ اس عاجز کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا کہ ’’اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے اوپر سے مدد کر سکتا ہوں‘‘۔۱؎ پھر جب وہ قادر رحمن رحیم ساتھ ہے اور اُس کی طرف سے مواعید ہیں تو کیا غم ہے دنیا دار کیا چیز ہیں اور کیا حقیقت۔تا ان کے سامنے لجاجت کی جائے اور اگر خدا چاہتا تو اُن کو ایسا سخت دل نہ کرتا۔پر اُس نے یہی چاہا تا اُس کے نشان ظاہر ہوں۔٭ تاریخ ۲۴؍ اکتوبر ۱۸۸۳ء مطابق ۲۰؍ ذِی الحجہ ۱۳۰۰ھ مکتوب نمبر۳۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچ کر باعث مسرت خاطر ہوا۔آپ نے بہت کچھ کوشش کی ہے اور مجھ کو یقین ہے کہ خدا تعالیٰ اس کا اجر ضائع نہیں کرے گا سو گو آپ نے کیسی ہی تکالیف اُٹھائی ہوں پھر جب کہ مولیٰ کریم کی راہ میں ہیں تو خوش ہونا چاہئے کہ اُس کریم مطلق نے اس تکلیف کشی کے لائق سمجھا۔اس عاجز کو خداوند کریم نے ایک خبر دی تھی جس کو حصہ ثالث میں چھاپ دیا تھا یعنی یہ کہ یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُوْحِیْ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآئِ ۲؎ یعنی تیری مدد وہ مردان دین کریں گے جن کے دل میں ہم آسمان سے آپ ڈالیں گے۔سو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ وَالْمَنَّـۃُ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو سب سے زیادہ اس عاجز کے انصار میں سے بنایا اور اس ناچیز کو آپ کے وجود سے فخر ہے اور اپنے خداوندکریم کی طرف سے آپ کو ایک رحمت مجسم خیال کرتا ہے اگر لوگ رُوگردان ہیں اور متوجہ نہیں ہوتے تو آپ اس سے ذرا متفکر نہ ہوں۔خدا تعالیٰ ہر یک دل پر متصرف ہے اور اُس کا قوی ہاتھ ذرّہ ذرّہ پر قابض ہو رہا ہے۔اگر وہ چاہتا تو دلوں میں ارادت پیدا کر دیتا۔مخلوق کیا چیز ہے اور اُس ۱؎ تذکرہ صفحہ۸۹۔ایڈیشن چہارم ۲؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۳۹ ٭ اخبار الحکم نمبر۳۰ جلد۳۔۲۴؍ اگست ۱۸۹۹ء