مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 33 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 33

اپنا اپنا موجہ رائے تحریر فرمائیں اور پھر دو جلدیں اس رسالہ کی منصفوں کی خدمت میں مفت بھیجی جائیں۔آیندہ جیسے آپ کی مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع بخشیں اور میں نے چلتے چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے۔کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں۔٭ راقم آپ کا نیاز مند ۱۷؍ جون ۱۸۷۹ء غلام احمد عفی عنہ نوٹ: ابھی تک مجھے پنڈت شونرائن صاحب اگنی ہوتری کے متعلق اسی قدر خطوط ملے ہیں۔اس آخری خط سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی مفصل خط لکھا ہے۔اگر اس کتاب کے طبع ہوجانے تک مجھے وہ خط بھی میسر آ گیا تو انشاء اللہ العزیز اسی کتاب میں درج ہو جائے گا۔وباللہ التوفیق۔خاکسار یعقوب علی تراب۔احمدی